Book a live demo

ایک سسٹم، جو سب کچھ دیکھتا ہے۔

فیکٹری فلور سے بورڈ روم تک، آپ کی کمپنی کا ہر شعبہ ایک ہی سسٹم میں: ایکزاسنیپ کا سینٹینل۔

لائیو ڈیمو بُک کریں

سینٹینل سے پوچھیں

سینٹینل کے اندر ایک اے آئی ایجنٹ کام کرتا ہے۔ اس سے سادہ انگریزی یا رومن اردو میں ایسے پوچھیں جیسے اپنے منیجر سے پوچھتے ہیں۔ یہ ہر شعبے کا ریکارڈ پڑھتا ہے۔

یہ خود بھی چیک کرتا رہتا ہے: کہیں اسٹاک صفر سے نیچے تو نہیں گیا، کہیں ٹوٹل غلط تو نہیں، کوئی خانہ خالی تو نہیں رہ گیا، کوئی کام ادھورا تو نہیں پڑا۔ جو مسئلہ ملے، وہ اسی بندے تک پہنچاتا ہے جس کی ذمہ داری ہے۔

اور ایک بات صاف: یہ ایجنٹ کسی ریکارڈ کو خود سے نہیں بدلتا۔ بتاتا ہے، فیصلہ آپ کے لوگ کرتے ہیں۔

  • Kis item ka stock kam hai?
  • Kahan stock zero se neeche chala gaya hai?
  • Kis ka kaam abhi tak adhoora hai?
  • Kis entry mein koi field khaali reh gayi hai?

ہر شعبہ، ایک سسٹم

ہر شعبہ الگ رجسٹر یا الگ فائل میں نہیں، ایک ہی جگہ، ایک دوسرے سے جڑا ہوا۔

  • سی آر ایم: ہر گاہک اور ہر ڈیل صاف نظر میں۔
  • سیلز: ہر آرڈر اور ہر بِکری ریکارڈ میں۔
  • پرچیز: کیا منگوایا، کس سے منگوایا، سب لکھا ہوا۔
  • انوینٹری: کون سا مال کتنا پڑا ہے، ابھی دیکھ لیں۔
  • مینوفیکچرنگ: بل آف میٹیریلز کے ساتھ۔ بناؤ، رکھو، گنو۔
  • ڈسپیچ: گودام سے نکلنے والا ہر مال ریکارڈ میں۔
  • اکاؤنٹس: ایک کمپنی ہو یا کئی، پائی پائی کا حساب۔
  • ایچ آر: ملازمین کا ریکارڈ ایک جگہ۔
  • پے رول: تنخواہ کا حساب اسی سسٹم کے اندر۔
  • ویئر ہاؤس: گودام کا مال نظر کے سامنے۔
  • ڈاکیومنٹس: ضروری کاغذات سسٹم ہی میں، ایک جگہ۔
  • اے آئی ایجنٹ: ہر شعبہ پڑھتا ہے اور گڑبڑ پکڑتا ہے۔

کس نے کیا، کب کیا

سینٹینل میں ہر اندراج کے ساتھ لکھا ہوتا ہے کہ کس نے کیا اور کب کیا۔ اس لیے اسٹاک لیجر اور کھاتوں میں صاف نظر آتا ہے کہ کس نے کیا کیا۔

ہر بندہ صرف وہی دیکھتا اور بدلتا ہے جس کی اس کے رول میں اجازت ہے۔ اسٹور والا اسٹور دیکھے، اکاؤنٹس والا اکاؤنٹس۔

  • ہر اندراج پر نام اور وقت۔
  • رول کے حساب سے رسائی۔
  • ایک یا کئی کمپنیوں کے کھاتے، ایک ہی سسٹم میں۔
  • ٹرائل بیلنس برابر آتا ہے۔ ہر پیسہ، حساب میں۔

ہر فون پر

سینٹینل ڈیسک ٹاپ پر بھی چلتا ہے اور ہر فون پر بھی۔ ڈائریکٹرز پورا کاروبار ایک جگہ دیکھتے ہیں۔

فیکٹری فلور کے لیے اسکرینیں رومن اردو میں بھی ہو سکتی ہیں، ان لوگوں کے لیے جو ای آر پی چلانے والے نہیں اور اب تک اپنا کام ایکسل شیٹوں میں سنبھالتے آئے ہیں۔

سینٹینل کیسے لیں

طریقہ سیدھا ہے۔ پہلے لائیو ڈیمو، پھر کوٹیشن، پھر انوائس۔

کوٹیشن تین باتوں پر بنتی ہے: کتنے لوگ سینٹینل استعمال کریں گے، کتنی کمپنیوں کے کھاتے اس میں رکھے جائیں گے، اور کون کون سے شعبے چاہییں۔ قیمت: ریٹ آن ریکوئسٹ۔

  • لائیو ڈیمو
  • کوٹیشن
  • انوائس
لائیو ڈیمو بُک کریں

فیکٹری فلور سے بورڈ روم تک، ایک سسٹم۔

سینٹینل کو چلتا ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔ لائیو ڈیمو بُک کریں: sentinel.exasnap.net/demo

لائیو ڈیمو بُک کریں